حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انجمنِ علمائے یمن کے سیکرٹری جنرل عبدالسلام وجیہ نے طویل عرصہ علیل رہنے کے بعد دارفانی کو الوداع کہہ دیا ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ مرحوم و مغفور کے علاج و معالجے میں سعودی حکومت رکاوٹیں ڈال رہی تھی جس کی وجہ سے وہ یمن سے باہر علاج کرانے نہیں جا سکے تھے۔
یاد رہے کہ انجمنِ علمائے یمن کے سیکرٹری جنرل عبد السلام وجیہ سعودی ظالم حکومت کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرتے تھے اور مزاحمتی محاذوں کے حامی تھے۔
تحریک انصار اللہ یمن کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے انجمنِ علمائے یمن کے سکریٹری جنرل عبدالسلام الوجیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور ملت یمن اور امت اسلامیہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔